ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 30 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

4 جولائی سے پہلے پیٹرول بھروالیں! مگر کیوں؟

03 جولائی, 2024 19:30

اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کے بعد 5 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ہڑتال میں 14 ہزار ڈیلرز شامل ہیں اور اس دوران ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز وفاقی حکومت سے بجٹ 2024-25 میں لگائے گئے ایڈوانس انکم ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پی پی ڈی اے کے صدر عبدالسمیع خان نے خبردار کیا کہ اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈیلرز کو کم سے کم منافع اور افراط زر میں اضافے کی وجہ سے اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور کرے گا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین سے ملاقاتیں کیں لیکن باہمی فائدہ مند معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے۔

عبدالسمیع خان نے پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہڑتال شروع ہونے سے پہلے اپنی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے فیول ٹینکس بھروا لیں جب کہ انہوں نے ڈیلرز کو مشورہ دیا کہ وہ 4 جولائی تک ایندھن کا ذخیرہ کریں۔

ہڑتال کا دورانیہ غیر یقینی ہے، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اشارہ دیا کہ یہ ایک دن سے زیادہ جاری رہ سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top