جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایتھوپیا سے لڑائی جاری، ٹِگرے فورسز نے ایک شہر پر قبضہ کرلیا

29 اگست, 2022 14:22

عدیس ابابا : ایتھوپیا اور ٹیگرے کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے، ٹِگرے فورسز نے ایتھوپین شہر پر قبضہ کر لیا۔

ٹِگرے کی سرحد سے ملحقہ شمالی ایتھوپیا کے امہارا علاقے میں گزشتہ ہفتے پانچ ماہ سے جاری جنگ بندی کے ٹوٹنے کے بعد سے لڑائی جاری ہے۔

ٹِگرے کی فورسز نے جنوب کی طرف دھکیلنے کے بعد کوبو قصبے پر قبضہ کر لیا۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ قریب کے پہاڑی سلسلوں میں لڑائی جاری ہے اور حالات بدستور غیر مستحکم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایتھوپیا میں سات سوڈانی فوجیوں سمیت 8 افراد کو ہلاک کردیا گیا

دریں اثناء علاقے کے قریب دو بڑے امہارا شہروں ولڈیا اور ڈیسی میں حکام نے رات کے وقت جزوی کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

ٹِگرین کے سینیئر اہلکار گیتاچیو ریڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایتھوپیا کی فوج کی مشرقی کمان کے ارکان نے اریٹیریا کے اتحادیوں کے ساتھ کوششوں میں شامل ہونے کے لیے سرحدیں عبور کیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top