جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوج کی رفح کے علاقوں میں شدید بمباری، 37 فلسطینی شہید

30 مئی, 2024 11:43

اسرائیلی فوج کا رفح کی سڑکوں پر مسلسل حملوں کے بعد مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں اپنے حملے تیز کردیے، جبکہ رفح کے علاقوں میں گش کرنے والے اسرائیلی ٹینک رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا رفح میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری، درجنوں فلسطینی زندہ جل کر شہید

اسرائیلی فوجیوں نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں ایک ایمبولینس پر حملہ کر کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے دو رضا کاروں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی حملوں میں مزید 37 فلسطینی بھی شہید ہوئے۔ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے زیادہ تر افراد خیموں میں رہ رہے تھے۔

امدادی تنظیم ‘سیو دی چلڈرن’ کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے حکم کے تقریبا ایک ہفتے بعد اسرائیل نے رفح میں محفوظ قرار دیے گئے علاقوں میں حملے کیے جن میں بچوں اور خواتین سمیت 66 فلسطینی شہید ہوئے۔

خیال رہے تین روز قبل اسرائیلی فورسز نے رفح میں ایک مخصوص محفوظ علاقے میں بے گھر افراد کے کیمپ پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 40 کے قریب فلسطینی زندہ جل کر شہید ہوگئے تھے۔

خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق تل السلطان کے کیمپ پر حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی افواج نے جبالیہ، نصرات اور غزہ سٹی سمیت دیگر علاقوں میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر بمباری کی جس میں کم از کم 160 افراد شہید ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top