جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

8 فروری سیاسی اسموگ کے خاتمے کا دن ہوگا: سراج الحق

04 دسمبر, 2023 20:10

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کا دن عوام کیلئے یوم نجات، بڑی سیاسی جماعتوں کیلئے یوم حساب ہوگا، 8 فروری سیاسی اسموگ کے خاتمے کا دن ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 8 فروری سیاسی اسموگ کے خاتمے کا دن ہوگا، انتخابات میں عوام ملک بچانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، جماعت اسلامی سیاسی آلودگی کا خاتمہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کا دن عوام کیلئے یوم نجات، بڑی سیاسی جماعتوں کیلئے یوم حساب ہوگا، ملک کو ایک دن بھی حقیقی جمہوریت اور قرآن و سنت کا نظام دیکھنے کو نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی، ن لیگ سن لیں آئندہ تم میں سے کوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا: سراج الحق

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کا غلام بنا دیا، حکمرانوں نے اقتدار میں آ کر ایک بار نہیں بار بار قوم کو دھوکا دیا، حکمران اشرافیہ ارب پتی بن گئے، ملک کھربوں روپے کا مقروض ہو گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top