جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوج کا خوف، اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے 3 شہری مار دیے

16 دسمبر, 2023 12:30

 

حماس کی قید سے فرار ہونیوالے 3 اسرائیلیوں کو اسرائیلی فوج نے حماس کا ساتھی سمجھ کر مار ڈالا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی قید میں موجود تین اسرائیلی شہری خود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فرینڈلی فائرنگ میں مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا پر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بیان دیا کہ حماس کی قید میں موجود تین اسرائیلی شہری خود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فرینڈلی فائرنگ میں مارے گئے ہیں۔

 

 

ترجمان ریئر ایڈم ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تینوں یرغمالی حماس کی حراست سے فرار ہو گئے تھے  حماس نے انہیں چھوڑ دیا تھا لیکن ہمیں ابھی تک تمام تفصیلات معلوم نہیں ہیں، ہم اس معاملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ہاتھیوں اپنے ہی شہریوں کی ہلاکت پر اسرائیل میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

 

--- فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق واقعے کے خلاف اسرائیلی مغویوں کے اہلخانہ نے تل ابیب میں کریا کے فوجی اڈے کے سامنے احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ حماس نے 7اکتوبر کو تقریباً 240 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا، جن میں سے بہت سے اب بھی حماس کی قید میں ہے، ان میں سے کچھ کی رہائی جنگ بندی کے دوران ہوئی لیکن پھر اسرائیل نے جنگ بندی جاری رکھنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے اور 7 اکتوبر سے جاری نسل کشی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار700سےزائد ہوگئی جبکہ 50 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ پڑھیں : یمن فورسز کی اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top