جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

معروف بھارتی اداکارہ کرن کھیر کورونا وائرس کا شکار

21 مارچ, 2023 14:12

ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ و سیاستدان کرن کھیر کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

کرن کھیر کی جانب سے ٹوئٹر پر مداحوں کو اطلاع دی گئی کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے لہٰذا جو بھی ان سے رابطے میں رہا، وہ اپنا ٹیسٹ لازمی کروالے۔

 

اس سے قبل 2021 میں اداکارہ میں خون کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد کئی عرصے تک ان کا علاج جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سینیئر اداکارہ کرن کھیر بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا

کرن کھیر اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ ہیں، دونوں کی شادی 1985 میں ہوئی تھی۔

اس سے قبل کرن کھیر کی شادی گوتم بیری سے ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا سکندر خان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top