جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

معروف بھارتی اداکارہ نے اپنا نام تبدیل کر دیا

16 ستمبر, 2024 13:47

دہلی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں نیٹ فلکس پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سیزن ٹو کا پرومو جاری کیا گیا جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے نام کی تبدیلی سے متعلق انکشاف کیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پروموں میں اعلان کیا کہ ان کا نام اب عالیہ بھٹ نہیں رہا۔ دوران پرومو اپنا نام عالیہ بھٹ پکارے جانے پر اداکارہ تصیح کرتے ہوئے اپنا نام درست کرتی ہیں اور پورا نام لیتی ہیں کہ ‘عالیہ بھٹ کپور’۔

رنبیر کپور نے 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی جب کہ دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بھی بنے۔

یاد رہے کہ کہ رنبیر اور عالیہ میں کئی سال تک گہری دوستی رہی اور وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے جب کہ عالیہ کئی تقریبات میں رنبیر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top