ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 30 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

غزہ جنگ میں شہید ہونیوالوں کے اہلخانہ کا ایران میں شاندار استقبال

03 جولائی, 2024 21:09

7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ (طوفان الاقصیٰ) میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کے لواحقین کا ایران پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لواحقین اسرائیلی حکومت کی ناکہ بندی توڑ کر ہمسایہ ممالک سے ہوتے ہوئے ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے جن کا شاندار استقبال کیا گیا۔

65 خاندانوں پر مشتمل شہداء طوفان الاقصیٰ کے لواحقین کو تہران کے عوام نے گلے لگالیا۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت پر امریکی قومی سلامتی خطرے میں پڑ گئی

اس موقع پر شہید حسین امیر عبداللہیان کی بیوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان فلسطینیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے بچے مکانات کے ملبے تلے دب گئے اس کے باوجود صہیونی حکومت کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ استقامت کی سرزمین ایران میں فلسطینی شہداء کے لواحقین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت گزشتہ نو مہینوں سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے جس میں ابتک شہداء کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top