جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سابق کرکٹر کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام

15 ستمبر, 2024 10:14

پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔

باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے جہاں شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا وہیں چیمپیئنز کپ کے لیے ٹیم اسٹالینز کا مینٹور مقرر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا اگر کسی کو ثبوت چاہئیں تو میں دے دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ان کی تقرری نہیں ہونی چاہیے، شعیب ملک نے خود اعتراف کیا وہ جان بوجھ کر ایک میچ ہارے تھے، اس کے باوجود بھی کرکٹ بورڈ نے انہیں ٹیم کا مینتور کیسے بنایا۔

دوران گفتگو باسط علی نے کہا کہ رمیز راجہ کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب ملک نے جان بوجھ کر ایک میچ ہارنے کا اعتراف کیا تھا۔

پاکستان کے سابق کرکٹر نے بابر اعظم کے بجائے اسٹالینز کا کپتان محمد حارث کو منتخب کرنے بھی مینٹور شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بابر اعظم کی جیب سے آپ حارث جیسے 10 کھلاڑی نکال سکتے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top