جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملازمین ہفتے میں صرف 4 دن کام کریں، حکومت نے مہم شروع کردی

31 اگست, 2024 12:32

جاپانی حکومت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ملک میں موجود محنتی ملازمین کو ہفتے میں صرف چار دن کام کرنا چاہئے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان، اس قدر محنتی ملک ہے کہ اس کی زبان میں موت تک کام کرنے کی اصطلاح موجود ہے تاہم حکومت زیادہ سے زیادہ لوگوں اور کمپنیوں کو ہفتے میں چار دن کام کرنے پر آمادہ کرکے ملازمین کی تشویش ناک قلت کو دور کرنے کی کوشش  کر رہی ہے۔

جاپانی حکومت نے پہلی بار 2021 میں کام کے ہفتے کو مختصر کرنے کی حمایت کا اظہار کیا تھا تاہم کمپنیوں کی جانب سے اس پر مکمل طور پر عملدرآمد نہ کیا جا سکا۔

وزارت صحت، محنت اور بہبود کے مطابق تقریبا 8 فیصد کمپنیاں ملازمین کو ہفتے میں تین یا اس سے زیادہ دن کی چھٹی لینے کی اجازت دیتی ہیں جب کہ 7 فیصد اپنے کارکنوں کو قانونی طور پر ایک دن کی چھٹی دیتی ہیں۔

خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے حکومت نے "ورک اسٹائل ریفارم” مہم شروع کی جو اوور ٹائم کی حد اور تنخواہ والی سالانہ چھٹیوں کے ساتھ ساتھ مختصر اوقات اور دیگر لچکدار انتظامات کو فروغ دیتی ہے۔

وزارت کی ایک ویب سائٹ کے مطابق ایک ایسے معاشرے کا ادراک کرنا چاہتے ہیں جہاں ملازمین اپنے حالات اور مرضی کے مطابق ورکنگ اسٹائل کا انتخاب کرس کیں، ہمارا مقصد ترقی اور تقسیم کا ایک اچھا چکر تخلیق کرنا ہے اور ہر کارکن کو مستقبل کے لئے بہتر نقطہ نظر رکھنے کے قابل بنانا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top