جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایلون مسک کا پہلا خلائی جہاز مریخ پر بھیجنے کا اعلان

09 ستمبر, 2024 12:31

معروف ارب پتی اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اعلان کیا کہ ان کی کمپنی دو سال میں مریخ پر اپنا پہلا بغیر عملے کے خلائی جہاز بھیجے گی۔

ایلون مسک نے اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ لانچ اگلی ارتھ-مارس ٹرانسفر ونڈو کے طور پر ہوگی۔

ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مریخ پر لینڈنگ کے اعتبار کو جانچنے کے لیے عملے کے بغیر خلائی جہاز کو بھیجیں گے، اگر یہ لینڈنگ اچھی رہی تو کمپنی چار سال میں مریخ کے لیے اپنی پہلی کریو پروازیں شروع کرے گی۔

اسپیس ایکس کے بانی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے اپریل میں کہا تھا کہ مریخ پر اترنے والا پہلا بغیر عملے والا خلائی جہاز پانچ سال جب کہ 7 سال کے اندر پہلی بار انسان سیارے پر لینڈنگ کریں گے۔

فوٹو — اسکرین شاٹ ایکس

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ عملے کے مشن کے بعد پروازوں کا تناسب تیزی سے بڑھے گا جس کا مقصد تقریبا 20 سال کے اندر مریخ میں ایک خود کفیل شہر بنانا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top