جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایلون مسک نے اوپن اے آئی کیخلاف دائر مقدمہ واپس لے لیا

12 جون, 2024 17:08

ایلون مسک نے کیلیفورنیا کی ایک عدالت سے اوپن اے آئی اور اس کے سربراہ سیم آلٹمین کیخلاف قانونی مقدمہ واپس لینے کی درخواست کردی۔

بی بی سی کے مطابق ٹیسلا اور ایکس کے بانی ایلون مسک کے وکلاء کی جانب سے بغیر کوئی وجہ بتائے درخواست میں کہا گیا ہے کہ کئی ماہ پرانا مقدمہ خارج کر دیا جائے۔

ٹیسلا کے بانی نے اس سال فروری کے آخر میں اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں دلیل دی گئی تھی کہ 2015 میں انہوں نے جس کمپنی کی مدد کی تھی وہ پیسہ کمانے پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے اپنے فلاحی اہداف سے انحراف کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک نے خود کو ’خلائی مخلوق‘ کیوں قرار دیا؟
اطلاعات کے مطابق کیس کو بغیر کسی تعصب کے خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ مسٹر مسک بعد میں بھی اسے دوبارہ فعال کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک دن پہلے ہی عدالت میں چیٹ جی پی ٹی ڈویلپر کی جانب سے کیس خارج کرنے کی درخواست پر سماعت متوقع تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top