جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اب سے تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع

19 مارچ, 2019 12:17

کراچی: 330 میگاواٹ پاور پلانٹ سے نشنل گرڈ کی فراہمی کے بعد اب تھرکول سے بجلی کی پیداوار کی جائے گی

تفصیلات کے مطابق تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع کی جا رہی ہے اس منصوبے کا آغاز 2011 میں سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے کیا گیا تھا اور توقع ہے کہ اس سے  2020  تک دو ہزار میگاواٹ بجلی کی پیدوار شروع ہوجائے گی۔

 اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھر کول اتھارٹی کے ملازمین نے جش منایا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں۔  جس پر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ کے عوام کو مبارک باد دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top