جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن کمیشن کا صدارتی انتخابات کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان

27 فروری, 2024 16:57

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ 29 فروری تک تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی جب کہ صدر کے انتخاب کے لیے مطلوبہ الیکٹورل کالج مکمل ہو جائے گا۔

کمیشن نے کہا کہ یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری ہوگا، آئین کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے گا اور  2 مارچ دن 12بجے تک امیدوار کاغذات جمع کراسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کے لیے تمام خواہشمند امیدواران آج سے ہی کا غذات نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

صدارتی انتخابات؛ ایم کیو ایم کا آصف زرداری کو ووٹ نہ دینے پر غور

ملک میں صدارتی انتخابات 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا تھا کہ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی الیکشن 9 ماچ کو ہوگا، اسمبلیوں کی حلف برداری کے بعد فوری طور پرصدارتی انتخاب ہوگا۔

خیال رہے کہ صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان  کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top