جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن 2024: سندھ میں پی پی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نیا اتحاد تیار

07 دسمبر, 2023 18:34

کراچی: سندھ میں پیپلز پارٹی کو الیکشن میں ٹف ٹائم دینے کیلئے نیا اتحاد تیار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں 7 سے زائد جماعتیں پیپلز پارٹی کیخلاف الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی۔

اتحاد میں ایم کیو ایم، ن لیگ، جی ڈی اے، مرکزی مسلم لیگ، جے یو آئی، آئی پی پی، تحریک استقلال، تحریک لبیک اور اے این پی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی دیگر مذہبی جماعتوں سے بھی رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیں گے، نیا اتحاد پیپلز پارٹی کے مقابلے میں سندھ بھر سے مشترکہ امیدوار کھڑے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی ادارے سے نہیں عوام سے مدد مانگتا ہوں، انکی جیبیں بھرنا چاہتا ہوں: بلاول

ذرائع کا بتانا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں سے ایم کیو ایم امیدوار کھڑے کرے گی، دیہی سندھ سے جی ڈی اے اور دیگر جماعتیں اپنے امیدوار لائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top