جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عید میلاد النبیﷺ؛ بھارت میں مسلمانوں پر حملے، فسادات پھوٹ پڑے

11 ستمبر, 2024 20:39

ہندو انتہا پسند جنونیوں نے بھارتی ریاست گجرات کے شہروں بھروچ اور سورت میں مسلمانوں پر حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے شہروں میں مسلمانوں کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جھنڈے لگانے پر فسادات پھوٹ پڑے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ہندو انتہاپسندوں نے گجرات کے شہر بھروچ میں پُر تشدد واقعات میں مسلم آبادی میں موٹر سائیکلوں اور املاک کو آگ لگا دی۔

مزید پڑھیں: بھارتی حکومت نے پرویز مشرف کی خاندانی زمین کو نیلام کردیا

ڈنڈوں اور راڈوں سے لیس انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ ہندو حملہ آور جے شری رام کے نعرے لگاتے رہے۔

کشیدگی کا آغاز اُس وقت ہوا جب انتہا پسندوں نے عید میلاد النبیﷺ کے جھنڈے اور بینرز لگانے سے روکا۔

ایسا ہی ایک واقعہ گجرات کے ایک اور شہر سورت میں بھی پیش آیا جہاں ہندوؤں نے مسلم آبادی پر دھاوا بول دیا۔

دونوں واقعات میں بھارتی پولیس نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق مسلمانوں کو ہی گرفتار کرنا شروع کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top