بدھ، 26-جون،2024
( 20 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 26-جون،2024

EN

ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

17 جون, 2024 07:30

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت سے منائی جارہی ہے۔

دن کے آغاز پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نمازِ عید ادا کی گئی۔ نماز عید کے موقعے پر ملک بھر میں مساجد اور عیدگاہوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی پر مامور رہی۔

لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں بعدازاں قربانی کے سلسلے کا آغاز ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top