جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مشرقی چین میں زلزلہ، متعدد عمارتیں گرگئیں، 21 افراد زخمی

06 اگست, 2023 15:56

بیجنگ: مشرقی چین میں زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں گرگئیں اور مختلف حادثات میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مشرقی چین میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ چین کے شہر ڈیزہو کے جنوب میں 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا تاہم زلزلے کے جھٹکے بیجنگ اورشنگھائی میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور مختلف حادثات میں 21 افراد زخمی ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top