ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

ارب پتی تاجر کے بیٹے نے گرل فرینڈ کیلئے نوٹوں کے بنڈل بچھادیئے، ویڈیو وائرل

03 جولائی, 2024 17:36

دبئی ایک ارب پتی تاجر نے گرل فرینڈ کیلئے ریڈ کارپٹ کے بجائے نوٹوں کے بنڈل بچھادیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارب پتی شخص اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کیلئے نہ صرف ہیلی کاپٹر کے سفر کا اہتمام بلکہ اُسکے استقبال کیلئے ریڈ کارپٹ کے بجائے فرش پر نوٹوں کے بنڈل سجادیئے۔

خاتون ملکہ کی طرح نوٹوں پر چل کے ہیلی کاپٹر سے نیچے اُتری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، تاجر کی جانب سے پیسوں کا بےدریغ استعمال پر لوگ حیران رہ گئے۔

مزید پڑھیں: جنت میں پلاٹ کتنے کا ہے؟ پادری نے بُکنگ کی مد میں لاکھوں ڈالرز جمع کرلیے

انسٹاگرام پر مسٹر تھینک یو کے نام سے مشہور تاجر نام سرگئی کوسینکو ہے جبکہ گرل فرینڈ کا نام منظر عام پر نہیں آیا تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

مسٹر تھینک یو نے ویڈیو اپنے انسٹا ہینڈل پر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ "آپ جانتے ہیں کہ مجھے سب سے زیادہ مزہ کیا لگتا ہے؟ کہ میں تم سے پیسے سے زیادہ پیار کرتا ہوں”۔

مزید پڑھیں: جہاز میں بیٹھے مسافر ساڑھے 4 کروڑ جاکلیٹ کیسے کھا گئے؟

اس ویڈیو کو ابتک 49 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد لوگ اس ویڈیو کو پسند کرچکے ہیں جبکہ ویڈیو پر 3,200 سے زائد کمنٹس ہوئے ہیں۔

مسٹر تھینک یو نامی شخص دبئی میں پراپرٹی کا کاروبار ہے اور اس کی مجموعی مالیت 500 ملین ڈالر ہے جبکہ انسٹاگرام سے کمائی الگ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top