جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دعا زہرہ معاملہ اغواء ہی کہلائے گا، ہمیں بچیاں بازیاب کرانے آتی ہیں : شہلاء رضا

30 مئی, 2022 15:25

کراچی : پی پی رہنماء کا کہنا ہے کہ بچی اکیلی لاہور نہیں جاسکتی ہے، یہ اغواء ہی کہلائے گا، بچیوں کا برین واش کیا جارہا ہے، یہ عمر تو پڑھنے کی ہوتی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنماء شہلا رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے جمع تک دعا کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ اگر دعا جمع تک بازیاب نہیں ہوئی تو ہمیں بچیاں بازیاب کرانے آتی ہیں۔ میں سندھ پولیس کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، انہوں نے نمرہ کو بازیاب کروایا۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر بچی کہلاتی ہے۔ بچیوں کے بے فارم پر عمر 18 سالوں سے کم ہے۔ بچی اکیلی لاہور نہیں جاسکتی ہے، یہ اغواء ہی کہلائے گا۔ یقین ایک مائنڈ سیٹ کی بھی لڑائی ہے، مالہی جو دعا کا شوہر کہلاتا ہے اس کو سپورٹ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نمرہ عدالت میں پیش، دعا زہرہ کی عدم پیشی پر آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر جگہ پر بات کی ہے، معاشرے میں ایسے عناصر موجود ہیں، جو بچیوں کو اغواء کر رہے ہیں۔ یہ کیس ہائی لائٹ ہوا، ان کے والدین سامنے آئے ہیں۔ ہر کیس میں ہم رابطوں میں ہوتے ہیں۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ ہم ہر کیس میں آگے آتے ہیں، حیدرآباد میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی، اس میں بھی ہم گئے تھے۔ پناہ گاہوں کو ماڈل بنایا گیا ہے، سندھ کے اندر دارالامان بہت اچھا کام کر رہا ہے۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ جس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں، اس میں بچیوں کا برین واش کیا جارہا ہے۔ یہ عمر تو پڑھنے کی ہوتی ہے، شادی تو زبردستی کی جارہی ہے۔ ہم نے ہر لیول پر بات کی ہے، حمزہ شہباز کو ٹوئٹ بھی کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب سے بھی رابطہ کیا۔ پنجاب سے بھی بچی نکل گئی۔ پنجاب کی ہاسٹل میں بچی موجود تھی، ہمیں نہیں جانے دیا گیا۔ ہمیں کہا گیا ہاسٹل پر ریڈ ہوا تو تقدس پامال ہوگا، ایک نائب قاصد کو تحفظ دیا گیا۔ میں نے آئی جی خیبر پختونخوا سے بھی رابطہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top