جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بحیرہ احمر میں بھارتی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ

24 دسمبر, 2023 11:47

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر (Red Sea) میں بھارتی تیل بردار جہاز ایم وی سائی بابا پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے، خطے میں تعینات امریکی بحری افواج کی سینٹرل کمانڈ کے جہازوں نے حملہ ناکام بنادیا۔

امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک بیان میں بتایا کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر یمن کی حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

امریکی فوج کے بیان کے مطابق چار ڈرون ایک امریکی جنگی جہاز کی طرف بڑھے تو انہیں تباہ کردیا گیا۔

سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ایک ڈرون بھارتی پرچم بردار جہاز کو بھی لگا تاہم قابلِ ذکر نقصان نہیں ہوا، اس حملے میں ناروے کی ملکیت والا اور اس کا پرچم بردار آئل اینڈ کیمیکل ٹینکر بال بال بچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا بحرہ روم کے ساحل پر قبضے کا خواب ٹوٹ گیا

حوثی باغیوں نے یمن میں اپنے زیر تصرف علاقوں سے دو ڈرون حملے جنوبی بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہاز کی طرف بھی روانہ کیے، اس حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والے دو جہازوں سے امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ کو امداد کے لیے کال بھی کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top