پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد ہلاک

02 جولائی, 2024 18:30

بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 60 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

بھگدڑ مچنے کا واقعہ دارالحکومت نئی دہلی سے تقریبا 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ضلع ہتھرس کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق پولیس ترجمان منیش چیکارا نے ببتایا کہ ہلاکتوں کی درست تعداد نہیں بتائی جاسکتی مگر واقعے میں 60 کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں، البتہ ہلاکتوں کی تعداد میں اجافے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ ویڈیوز میں ایک مقامی اسپتال کے باہر زمین پر لاشوں کا ڈھیر دیکھا جا سکتا ہے تاہم عالمی خبر ایجنسیوں کی جانب سے فوری طور پر ان ویڈیوز کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزیر اعلی اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے ایکس پر لکھا کہ متعلقہ حکام کو جنگی بنیادوں پر امدادی اور ریسکیو آپریشن کرنے اور زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top