جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ، 24 گھنٹوں میں 4 ملین امریکی ڈالر جمع کرلیئے

01 اپریل, 2023 11:26

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے 4 ملین امریکی ڈالر کے عطیات یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ فرد جرم کو ناانصافی یا سیاسی انتقام سمجھتے ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مین ہٹن کی گرینڈ جیوری کی جانب سے پورن اسٹار کو خاموش رقم ادا کرنے میں ان کے کردار پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے ووٹنگ کے بعد اپنی مقبولیت ثابت کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 4 ملین امریکی ڈالر جمع کرلیئے۔

ٹرمپ مہم کے لیے پہلی بار عطیہ دہندگان کی طرف سے 25 فیصد سے زیادہ عطیات آئے، جس سے ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ہونے ان کی حیثیت کو مزید مستحکم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کے معاہدے کے شواہد ہیں : امریکہ

ٹرمپ کی مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ نچلی سطح پر شراکت کا یہ ناقابل یقین اضافہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ امریکی عوام صدر ٹرمپ پر فرد جرم کو ہمارے نظام انصاف کے ایک ذلت آمیز ہتھیار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

میڈیا ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام 50 ریاستوں کے امریکیوں نے دھوکہ دہی کے الزام کے پہلے پانچ گھنٹوں کے اندر صدر ٹرمپ کی مہم کے لیے چندہ دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top