جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈالر کی اڑان جاری، 164 روپے 50 پیسے ہوگیا

27 جون, 2019 15:03

کراچی: ڈالر کی اڑان مزید اونچی ہوگئی، نئے پاکستان میں نئے ریکارڈ قائم کرنے کا پی ٹی آئی حکومت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈالر کی قدر میں اضافہ کے ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے، انٹر بینک میں ایک ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز ایک روز میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 2 پیسے کے اضافے نے عوام پر قرض میں اربوں روپے کا مزید اضافہ کردیا، حکومت کی معاشی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے آنے والا مہنگائی کا سونامی غریب عوام کوکہاں بہا لے جائے گا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اس تیزی سے اضافے کے باعث کاروبار کرنا شدید مشکل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے تو جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے بیرونی قرضوں کا حجم ایک ہزار 490 ارب روپے بڑھ چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top