جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈالر 5 پیسے کم، 161 روپے پر پہنچ گیا

28 جون, 2019 14:50

کراچی: انٹربینک مارکٹ میں ڈالر 164روپے 5 پیسے سے کم ہو کر 161 روپے پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 164روپے 5 پیسے سے کم ہوکر161 روپے 25 پیسےپر پہنچ گئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے 50 پیسے کی کمی سے 162 روپے کی سطح پر آگئی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں270 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 510 کی سطح سے نیچے آگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top