منگل، 10-ستمبر،2024
( 07 ربیع الاول 1446 )
منگل، 10-ستمبر،2024

EN

وٹامن بی 12کی کمی ،ان علامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں

27 دسمبر, 2023 11:57

 

دنیا میں موجود تمام وٹامنز اورمعدنیات انسانی جسم کے ہر اعضا کی اہم ضرورت ہیں، اس لیے ہر وٹامن کو مناسب مقدار میں لینا اہم تصور کیا جاتا ہے۔

انہی وٹامنز میں سے ’وٹامن بی 12‘ بھی انسانی صحت کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

چونکہ خوراک سے وٹامن بی 12 جذب کرنے کی صلاحیت عمر کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے، لہذا عمر رسیدہ افراد میں اس کی کمی زیادہ عام ہے۔

وٹامن بی 12 کی کمی اکثر سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے، لہٰذا اس وٹامن کو اس کی مقررہ مقدار میں لینا لازمی ہے۔

ذیل میں موجود علامات وٹامن بی 12 کی کمی کی وجوہات ہیں، ان علامات کو نظر انداز کرنا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

 

تھکاوٹ

 

1,238 Long Bone Stock Video Footage - 4K and HD Video Clips | Shutterstock

 

 

وٹامن بی 12 کی کمی کی پہلی علامت تھکاوٹ کا محسوس ہونا ہے۔ انسانی جسم کے خلیات کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لئے سب سے زیادہ ’وٹامن بی 12‘ کی ضرورت ہوتی ہے۔

وٹامن بی کی کمی سرخ خون کے خلیات کی پیداوار کو کم کرسکتی ہے جو آکسیجن کی فراہمی کو متاثر کرتا ہے۔

 

بینائی کمزور ہونا

 

Ask the Pharmacist: Natural ways to improve eyesight

 

وٹامن بی 12 کی کمی بینائی کے لیے ضروری عناصر کو بھی متاثر کرتی ہے جس کے نتیجے میں نظر کی کمزوری کا سامنا ہوسکتا ہے، ایک حالیہ طبی تحقیق کے مطابق اس وٹامن کے سپلیمنٹ کا لمبے عرصے تک استعمال نظر دھندلانے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

 

چہرے پر پیلاہٹ آنا

 

Generalized Yellow Discoloration of the Skin | MDedge Dermatology

 

آئرن کی کمی کی طرح وٹامن بی 12 کی کمی بھی چہرے کی جلد کو پیلا کردیتی ہے۔
اس کی کمی بیلیروبن(bilirubin) کی سطح کومتاثرکرتی ہے جو جلد اور آنکھوں کی سفیدی کو پیلا کردیتی ہے۔

 

سر درد

 

Get headaches? Here's five things to eat or avoid

 

ہر وقت سرمیں درد رہنا بھی وٹامن بی 12 کی کمی کی اہم علامت ہے۔ وٹامن بی 12 کی مناسب مقدار لینا مائیگرین کے سر درد کی علامات کو بہتر بنا سکتا ہے۔

 

افسردگی کی کیفیت طاری رہنا

 

Best Counseling for Anxiety and Depression - Julia Flynn Counseling

 

 

ہر وقت ڈپریشن اور بے چینی کی کیفیت کا طاری رہنا وٹامن بی 12 کی کمی کی علامت ہے۔

اس وٹامن کا کم ہونا آمائینو ایسڈ کی بلند سطح کا سبب بن سکتا ہے جسے ہوموسسٹین کہا جاتا ہے، جو اسٹریس کی وجہ بنتا ہے۔

 

معدے کے مسائل

 

7 Common Causes of a Burning Sensation in the Stomach - Healthcare  Associates of Texas

 

متلی، قبض، سوزش، گیس اور دیگر معدے کے مسائل وٹامن بھی 12 کی کمی کی واضح علامات ہیں۔

ہڈیوں کی کمزوری

 

Osteoporosis: 7 Tips to Reduce The Risk of Weak And Brittle Bones

 

کیلشیئم اور وٹامن ڈی کی طرح، وٹامن بی 12 بھی ہڈیاں تشکیل دینے والے خلیات کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس وٹامن کی کمی سے ان خلیات کے افعال متاثر ہوتے ہیں اور ہڈیوں کے بھربھرے پن کا خطرہ بڑھتا ہے، اس بیماری میں ہڈیاں کمزور، نازک یا بھربھری ہوجاتی ہیں جس کے نتیجے میں فریکچر یا ٹوٹنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

یہ پڑھیں : موسم سرما کی خاص خاص سبزیاں اور اس کے فوائد

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top