جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی کے ساتوں اضلاع میں ترقیاتی کام ہو رہا ہے: مرتضیٰ وہاب

24 اکتوبر, 2022 18:34

کراچی: مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر تک تمام شاہراہوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیں گے، کراچی کے ساتوں اضلاع میں ترقیاتی کام ہو رہا ہے۔

ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کے ایم سی کے حالات اتنے برے نہیں تھے جتنے پیش کیے گئے، بد قسمتی سے بیانیہ اختیارات نہ ہونے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان نے مرتضیٰ وہاب کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں پانی جمع تھا کے ایم سی نے نکاسی کی، کراچی میں 100 ملی میٹر کے بجائے 1100 ملی میٹر بارش ہوئی، مون سون چیلنج میں بلدیاتی اداروں نے کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر تک تمام شاہراہوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیں گے، کراچی کے ساتوں اضلاع میں ترقیاتی کام ہو رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top