جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مریم نواز کس کی مقروض، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

04 جنوری, 2024 11:08

 

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق حلقہ 119 لاہور میں مریم نواز نے کاغذات میں اثاثوں کی مالیت 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔

مریم نواز نے لاہور میں 1500 کنال سے زائد کی اراضی ظاہر کی، ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 40 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما کسی گاڑی کی مالک نہیں، بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ظاہر کیا گیا ہے۔

مریم نواز کی تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر بتائی گئی ہے۔

انہوں نے 17 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا سونا بھی ظاہر کیا ہے، مختلف بینک اکاؤنٹس اور کیش کی صورت میں 1 کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے جبکہ اثاثوں میں 1 کروڑ 22 لاکھ مالیت کے مختلف کمپنیوں میں 11 لاکھ 20 ہزار شئیرز ظاہر کیے ہیں۔

یہ پڑھیں : مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top