جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہید اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

31 جولائی, 2024 15:01

حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں تہران پہنچے تھے اور انہیں رات گئے اسرائیلی ایجنتوں نے ان کے قیام گاہ میں فضائی حملہ کرکے شہید کردیا۔

پاکستان، ایران، روس اور چین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملے کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا جب کہ اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی سخت خلاف ورزی بھی قرار دیا ہے۔

ادھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینا تہران کی ذمہ داری ہے اور اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بیٹے کا بیان سامنے آگیا

ایرانی سپریم لیڈر کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جوابی کارروائی کا اعلان

ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جب کہ انہیں قطری دارالحکومت دوحہ میں جمعے کو سپرد خاک کیا جائے گا۔

رپورتس کے مطابق یمنی حکومت نے حماس سربراہ کی شہادت پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top