جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ کی تباہی ہماری فتح ہے : اسرائیلی وزیر دفاع

02 دسمبر, 2023 11:13

 

غزہ میں جاری 7 روزہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیلی فوج کے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع ہوگئے ہیں۔ اس بمباری سے متعلق اسرائیلی وزیردفاع نے گفتگو میں غزہ کی تباہی کو فتح قراردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع یووگیلنٹ نے جنگی ہیلی کاپٹر پر غزہ کی تباہی کا فضائی جائزہ لیااورانہوں نے کہا کہ گزشتہ رات میں نے غزہ پر دوبارہ بمباری کی منظوری دی ہے،دنیا نے دیکھ لیا کہ ایئر اسٹرائیک کا مطلب کیا ہوتا ہے۔

دوسری جانب قطری وزیراعظم کی برطانوی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں کی ملاقات کوپ28اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔

میڈیا کے مطابق قطری وزیراعظم نے ثالثی کی کوششیں دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی کا اعادہ کیاہے،دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی پر عملدرآمد کے طریقوں کا جائزہ لیاہے،قطر کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

شیخ محمدنے کہا کہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی بمباری غزہ میں انسانی تباہی کے بڑھنے کا سبب ہے۔

دوسری جانب جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کیلئے کام کررہا ہے،امریکا مزید قیدیوں کو رہا کرانا اور مزید انسانی امداد غزہ میں پہنچانا چاہتا ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی ختم، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری دوبارہ شروع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top