جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اتر پردیش کے بعد بہار میں بھی حلال مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

24 نومبر, 2023 11:25

اتر پردیش میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی فروخت پر پابندی کے بعد بہار میں بھی حلال کھانے پر پابندی کاامکان ہے۔
یونین وزیر گری راج سنگھ نےوزیر اعلیٰ نتیش کمار سےبہار میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی فروخت پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے نام لکھے ایک خط میں وزیر گری راج سنگھ نے اپنےخدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلال مصنوعات کا کاروبار ملک سے غداری ہے، ہم حلال سرٹیفیکیشن کو نہیں مانتےہیں۔

جبکہ ممکنہ پابندی سے بھارت میں رہنے والے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔
اس پابندی پراے آئی ایم پی ایل بی ممبر کا کہنا ہے کہ حلال سرٹیفکیٹ پر پابندی غلط ہے،بہار کی حکومت اسلافوبیا کا شکار ہے۔
عالمی میڈیاکے مطابق بہار حکومت کا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔
جبکہ تجزیہ کاراس فیصلے کو مودی حکومت کی مسلمانوں کیخلاف انتہا پسندی کا منہ بولتا ثبوت بتا رہے ہیں۔
واضح رہے رواں ماہ اتر پردیش میں بھی یوگی حکومت نے حلال سرٹیفیکیشن پر پابندی عائد کی تھی۔اتر پردیش حکومت نے برآمدات کے لیے تیار مصنوعات کو چھوٹ دیتے ہوئے ڈیری، لباس اور دواؤں سمیت کچھ حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کے ڈسٹریبیوشن اور فروخت پر پابندی لگائی ہے۔

یہ پڑھیں:بھارتی ریاست اتر پردیش میں گائے کے لیے پہلی ایمبولینس سروس شروع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top