جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہزاروں نوجوانوں کیلئے آئی ٹی پروگرام شروع کرنے کی تیاری

28 اگست, 2024 16:05

کراچی : سندھ کے صوبائی وزیر توانائی ناصرشاہ نے کہا کہ 10 ہزار نوجوان کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصرشاہ نے ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ 25 ویں آئی ٹی سی این ایشیا کے موقع پر کہا کہ سندھ حکومت نے 10ہزار نوجوان کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے، پروگرام میں حصہ لینے والوں کی تعداد 1 لاکھ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ نوجوان نہ صرف جدید ٹیکنا لوجی سے فائدہ اٹھائیں گے بلکہ روزگار بھی ملے گا، ایسے وقت جبکہ لوگ غلط قسم کی افواہیں،خبریں پھیلا رہےہیں، وہ نوجوانوں کو نا امیدی میں دھکیلنا چاہتے ہیں، یہ نمائش ان کیلئے امید کا سورج ہے۔

انٹرنیٹ کے مسئلے کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت ملک میں نیٹ کا جو مسئلہ ہے دنیا بھر کےممالک اس کاشکارہیں۔ ملکی وغیرملکی نامور ادارے اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں، ایران سعودی عرب، چین، ترکی اور آسٹریلیا سمیت دیگراہم ممالک بھی شریک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے جومسائل ہونگے انہیں دور کرلیا جائے گا، نیٹ ورکنگ کے حوالے سے پاکستان میں منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top