ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 30 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ پاک بھارت میچ کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

03 جولائی, 2024 18:04

آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 کیلئے پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا نے آئی سی سی بورڈ کے حوالے سے رپورٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ روایتی حریفوں کے درمیان اہم معرکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے تمام میچز سیکیورٹی وجوہات کے بنا پر ایک ہی وینیو رکھےگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول آئی سی سی سمیت ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے ساتھ شیئر کردیا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے منظوری آنا باقی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکامی، کوچ گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ جمع کروادی

آئی سی سی بورڈ رکن کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے 15 میچوں پر مشتمل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ڈرافٹ جمع کروایا تھا، 7 میچز لاہور جبکہ 3 میچز کراچی اور 5 میچز راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

مجوزہ شیڈول میں گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: برائن لارا یا بابراعظم؛ ہربھجن سمیت دیگر پینل اراکین ہنس پڑے

دوسری جانب تمام رکن ممالک نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنی آمد کی تصدیق کردی ہے جبکہ بی سی سی آئی حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

یاد رہے بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی مجوزہ تاریخیں 19 فروری سے 9 مارچ تجویز کی گئی تھیں جبکہ 10 مارچ کو ایونٹ کے فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top