جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روسی سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملہ، روس نے یوکرینی کمپیوٹرز کو ناقابل استعمال بنا دیا

19 مارچ, 2022 13:36

ایک طرف روس اور یوکرین کے درمیان ہتھیاروں سے جنگ جاری ہے، تو دوسری طرف انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی دونوں ممالک ایک دوسرے سے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، یوکرین نے روسی سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کیا تو روسی ہیکرز نے یوکرینی کمپیوٹرز کو ناقابل استعمال بنا دیا۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی جنگ کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے مدد کی درخواست کی تھی۔

دنیا کے ایک بڑے ہیکرز گروپ نے کئی بار دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے روسی سرکاری ٹی وی کی ویب سائٹ پر جنگ کی مخالفت میں پیغامات پوسٹ کیئے، جبکہ ایک اور گروپ نے حال ہی میں روس میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنوں کو غیر فعال کر دیا، اور انہیں دوبارہ پروگرام کر کے  یوکرین کی حمایت میں پیغامات دکھائے۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ متعدد رضاکار ہیکرز نے سائبر اسپیس میں جنگ کے داخل ہونے کے بعد یوکرین کی حکومت کی مدد طلب کرنے کی کال کا جواب دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق، یہ رضاکار سافٹ ویئر ٹولز کا استعمال کرتے ہیں ، جو اسمارٹ فون اور کمپیوٹر رکھنے والوں کہیں سے بھی کسی بھی سرکاری روسی ویب سائٹس کو متاثر کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ یوکرین کو دھمکی دینے کیلئے استعمال کر رہا تھا : روسی صدر

ہیکرز نے روسی صدر پیوٹن اور روسی وزارت کھیل کی سرکاری ویب سائٹ کو کریش کیا، جس کے بعد دونوں کو بحال کردیا گیا ہے۔

ہیکرز کی جانب سے اس سائبر جنگ میں روسی حکومت اور سرکاری میڈیا کی ویب سائٹس، صنعتی کنٹرول سسٹم، اور روس بھر میں سینکڑوں نگرانی والے کیمروں کو ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ادھر روس کے اتحادی بیلاروس سے منسلک ہیکرز نے یوکرین کی فوج پر سائبر حملے بھی کیے ہیں۔ یوکرائنی سائبر سیکیورٹی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ روسی ہیکرز یوکرین کے اہلکاروں کو ٹارگٹ ای میل حملوں میں مالویئر پھیلانے اور شہریوں کے آلات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل یوکرین کی سرکاری ویب سائٹس کو بھی متاثر کیا گیا، جبکہ ایک سافٹ ویئر پھیلایا گیا، جو یوکرینی باشندوں کے کمپیوٹرز کو ناقابل استعمال بنا دیتا تھا۔

یوکرین کی حکومت نے الزام لگایا ہے کہ شواہد ان حملوں میں روسی انٹیلی جنس سے منسلک ہیکنگ گروپس کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں، تاہم روس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top