جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت میں کرفیو نافذ، سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ

07 اگست, 2024 13:36

پڑوسی ملک بنگلادیش میں حکومت کا تختہ الٹنے اور امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر بھارت نے سرحدی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا۔  

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بنگلہ دیشی سرحد کے 200 میٹر کے اندر میگھالیہ کے تمام علاقوں میں شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو لگادیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ منی پور حکومت نے جری بام اور فرزول  اضلاع میں رات رات میں کرفیو نافذ کردیا ہے اس حواالے سے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری نے اپنی ہدایت میں کہا کہ بنگلہ دیش میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پڑوسی ملک سے منی پور میں لوگوں کی آمد کا امکان ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لئے سخت احتیاطی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اس لیے رات کا کرفیو نافذ کرنے اور سیکورٹی فورسز کے ذریعہ ہر وقت سرحدوں پر سخت نگرانی برقرار رکھی جائے۔

بنگلہ دیش کی سرحد کے 915.35 کلومیٹر کے ساتھ ایک بغیر باڑ والی زمین ہے۔

بھارت کی پانچ ریاستوں کی سرحدیں بنگلہ دیش سے ملتی ہیں اور ان کی مشترکہ سرحد سے 4096 کلومیٹر دور ہے۔

بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اس وقت مکمل الرٹ پر ہے اور بنگلہ دیش اور مشرقی ریاست مغربی بنگال کے ساتھ سرحدوں کے قریب حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

بھارتی حکومت نے حکم دیا ہے کہ کسی کو بھی مطلوبہ دستاویزات اور اجازت کے بغیر ملک میں داخل ے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس کے علاوہ سرحد پر پیٹراپول لینڈ پورٹ نے سامان کی آمد و رفت کو روک دیا جس سے سینکڑوں بھارتی ٹرک بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top