جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم و ستم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں

26 دسمبر, 2023 12:07

بھارت: نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا غیر انسانی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں سب پر بازی لے گئی، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے فیصلے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی نو لاکھ فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ہندوستانی فوج راجوری سیکٹر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی، جموں و کشمیر سے حراست میں لیےجانے والے کشمیریوں کو ہندوستانی فوج نے بےدردی سے قتل کردیا۔

مودی سرکار نے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے اس بے رحم قتلِ عام پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنے افسران کو انکے عہدوں سے ہٹانے کا ڈرامہ رچایا۔

جموں و کشمیر کے پونچھ راجوری سیکٹر میں تعینات بھارتی فوج کے بریگیڈیئر پی اچاریہ، کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل کو انکے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی مودی سرکار کے پروپیگنڈے کے تحت اس خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے لگے۔

21 دسمبر کو حریت پسندوں نے سورنکوٹ میں بھارتی فوج کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بھارتی قابض فوج کے 4 جوان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

جوابی کارروائی میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے پونچھ اور راجوری کی معصوم عوام پر ظلم وبربریت کا دھاوا بول دیا۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے تقریباً 80 سے زائد معصوم کشمیروں کو قید کر لیا اور تفتیش کی آڑ میں تھرڈ ڈگری غیر انسانی ٹارچر کا نشانہ بنایا۔

جسکے نتیجے میں اب تک 4 اموات ہو چکی ہیں، بھارتی پولیس کے عتاب کا نشانہ بننے والے شہری پونچھ کے ٹوپا پیر گاؤں کے رہائشی تھے۔

یہ پڑھیں : سپریم کورٹ یا مودی کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top