جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ ایران کی دعوت قبول کرلی

26 مئی, 2024 12:45

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ ایران کی دعوت قبول کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبار کو ٹیلی فون کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:شہید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیوں پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ تیار

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایران کے قائم مقام صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کی دعوت بھی دی جسے سعودی ولی عہد نے قبول کرلیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دو دہائیوں میں کسی سعودی شاہی شخصیت کا تہران کا یہ پہلا ممکنہ دورہ ہوگا جو کئی سالوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد مثبت سفارتی تعلقات کی جانب ایک اور قدم ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top