جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی حملوں کا تسلسل وسیع تنازع کو جنم دے سکتا ہے،پاکستان نے خبردار کردیا

25 اکتوبر, 2023 11:58

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خبردار کیا ہے کہ قابض فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کارروائیاں وسیع اور زیادہ خطرناک تنازع کی صورت اختیار کر سکتی ہیں۔

سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسکولوں، رہائشی عمارتوں اور اسپتالوں کو بھی نہیں بخشا،الاہلی اسپتال پر اسرائیلی حملے میں سینکڑوں بیمار شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو پانی، خوراک اور ایندھن کی ترسیل بھی بند کررکھی ہے،مقبوضہ علاقے سے لوگوں کو زبردستی انخلا پر مجبور کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیلی کارروائی وسیع اور زیادہ خطرناک تنازع کی صورت اختیار کر سکتی ہے، صورتحال کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو اس تنازع کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

منیر اکرم نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم ہیںجرائم کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کا تسلسل بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتوں کا باعث بنے گا، پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

منیر اکرم نے کہاکہ افسوس ہے سلامتی کونسل جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے قاصر رہی ہے۔

یہ پڑھیں : بھارتی حکومت کی مسلمان دشمن پالیسیاں : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کا او آئی سی کو خط

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top