پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ نے مصطفیٰ کمال اور فیصل واوڈا کی معافی قبول کرلی

28 جون, 2024 13:50

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال اور سینیٹر فیصل واوڈا کی غیر مشروط معافی قبول کرلی۔

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی غیر مشروط معافی منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مصطفیٰ کمال اور فیصل واوڈا کو روسٹرم پر بلایا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کرتے ہیں اور ہم آپ کا احترام کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ ہماری بھی عزت کریں گے۔

مزید پڑھیں:فیصل واوڈا کا توہین عدالت کیس میں معافی مانگنے سے انکار

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سے لوگوں کو نقصان پہنچے گا، پارلیمنٹ میں آرٹیکل 66 سے آپ کو تحفظ حاصل ہے اور باہر بات کرنے سے آپ کو آرٹیکل 66 نہیں ملے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی غیر مشروط معافی قبول ہے لیکن مستقبل میں اس معاملے میں محتاط رہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top