جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

منکی پاکس کے پھیلاؤ کیخلاف ایئرپورٹس انتظامیہ متحرک ہوگئیں

18 اگست, 2024 15:08

کراچی: کانگو اور منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے متحرک ہوگئی۔

کانگو اور ملحقہ ممالک میں منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی ہے جس کے تحت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کل ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت ایئرپورٹ منیجر کریں گے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ

اجلاس کے دوران شرکاء کو ایئرپورٹ کے داخلی راستوں پر مسافروں کی اسکریننگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے کسی بھی طیارے کو منکی پاکس کے مشتبہ جراثیم کیخلاف مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔ ڈس انفیکشن کا عمل تمام آنے والی پروازوں میں مرحلہ وار طریقے سے کیا جائے گا۔

مزید برآں ہوائی اڈے کے منیجر نے اعلان کیا کہ عملے اور مسافروں دونوں کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ اس مہم میں جامع معلومات اور ہدایات فراہم کرنے کیلئے ایک سیمینار شامل ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top