جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی ظلم پر مفاہمانہ خاموشی، ہزاروں فلسطینیوں کا محمود عباس سے منصب سے علیحدگی کا مطالبہ

18 اکتوبر, 2023 14:34

ہزاروںفلسطینی سینکڑوں کی تعداد میں محمود عباس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جنھوں نے محمود عباس سے منصب سے علیحدگی کا مطالبہ کیا۔

ہزاروںفلسطینیوں کا فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے خلاف رام اللہ میں احتجاج سامنے آیا ہے۔ منگل کے روز ہزاروں فلسطینیوں نے رام اللہ میں اتھارٹی کے دفاتر کی طرف احتجاجی مارچ کیا۔

یہ احتجاج منگل کے روز غزہ میںاسپتال پر اسرائیلی ٹارگٹد بمباری کے بعد کیا گیا، اس موقع فلسطینی سکیورٹی فورسز نے فلسطینی شہریوں کو احتجاج سے روکنے کی کوشش کی تو اتھارٹی کی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

احتجاجی مظاہرین محمود عباس کو صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے، رپورٹس کے مطابق بظاہر احتجاج کی وجہ محمود عباس کا اسرائیل حماس جنگ میں خود کو اس جنگ سے الگ رکھتے ہوئے اسرائیل کے بارے میں مفاہمانہ انداز اپنانا ہے۔

واضح رہے محمود عباس جنہیں اسرائیل اور تمام عالمی طاقتیں کافی اہمیت دیتی ہیں انہیں اسرائیلی حکومت کی طرف سے بھی قبولیت حاصل ہے۔

محمود عباس کی صدارتی مدت کئی سال پہلے ختم ہو چکی ہے لیکن وہ محض عالمی سطح پر اپنی قبولیت کی وجہ سے فلسطینی اتھارٹی کی صدارت قائم رکھے ہوئے ہیں۔

تاہم فلسطینیوں کے محمود عباس کے خلاف اس احتجاج کو روکنے کے لیے اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

دوسری جانب مظاہرین محمود عباس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور انہیں منصب سے الگ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

یہ پڑھیں : فلسطینی عوام آبادکاروں کی دہشتگردی اور قابض افواج کیخلاف اپنا دفاع کریں: صدر محمود عباس

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top