جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بجلی کمپنیوں نے عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے کا بڑا منصوبہ بنالیا

17 اگست, 2024 21:08

بجلی کمپنیوں نے ایک مرتبہ پھر عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے جس سے صارفین پر 46 ارب 99 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے مطابق درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کے ستائے عوام کیلئے 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

نیپرا کے مطابق کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے شامل، یوز آف سسٹم چارجز اینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ مانگے گئے ہیں۔

اسی طرح ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ شامل ہیں۔

کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن لاسز، لائنوں کی مرمت اور سسٹم کے استعمال کی فیس کیلئے پیسوں کی درخواست پر نیپرا 26 اگست کو سماعت کرےگا۔

نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top