جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چینی جاسوس غبارے نے حساس امریکی فوجی مقامات سے معلومات اکٹھی کیں : رپورٹ میں دعویٰ

04 اپریل, 2023 15:45

امریکی ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے جاسوس غبارے کے ذریعے حساس امریکی فوجی مقامات سے معلومات اکٹھی کیں ہیں۔

امریکی ٹی وی رپورٹ میں تین نامعلوم عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ ایک چینی جاسوسی غبارہ جس نے امریکہ میں اڑان بھری تھی، کئی حساس امریکی فوجی مقامات سے انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کر کے فوری بیجنگ تک پہنچانے میں کامیاب رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ، 24 گھنٹوں میں 4 ملین امریکی ڈالر جمع کرلیئے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غبارے نے کچھ سائٹس سے معلومات کو حقیقی وقت میں بیجنگ تک پہنچایا۔ چین نے جو انٹیلی جنس اکٹھی کی ہے، وہ زیادہ تر الیکٹرانک سگنلز سے تھی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اگر بائیڈن انتظامیہ اہداف کے گرد گھومنے کی کوششوں اور غبارے کو سگنل نشر کرنے سے روک کر الیکٹرانک سگنل اٹھانے کی صلاحیت کو ختم نہ کرتا، تو چین حساس مقامات سے بہت زیادہ انٹیلی جنس حاصل کر سکتا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top