جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین نیا استعمار نہیں ترقی کا پیامبر ہے : چینی صدر

26 اپریل, 2019 10:07

بیجنگ : چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ گلوبل ٹریڈ کیلئے نیا پلیٹ فارم ہے، کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، دنیا کو رہنے کیلئے بہتر جگہ بنانے کیلئے مل کر کردار ادا کریں۔

 چین کے صدر شی جن پنگ نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 کی افتتاحی تقریب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ گلوبل ٹریڈ کیلئے نیا پلیٹ فارم ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں سب مل کر مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں، چین نیا استعمار نہیں ترقی کا پیامبر ہے، دنیا کو رہنے کیلئے بہتر جگہ بنانے کیلئے مل کر کردار ادا کریں۔

چینی صدر نے کہا کہ بی آر آئی انوائرمنٹل ڈیٹا بیس قائم کیا جاچکا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت گرین انفراسٹرکچر پراجیکٹ لانچ کریں گے، کرپشن کے حوالے سے ہماری زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، گلوبل پارٹنر شپ ،ٹریڈ ، سرمایہ کاری اور لبرلزم کو فروغ دینے ضرورت ہے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ شنگھائی امپورٹ ایکسپو رواں سال نومبر میں شنگھائی میں ہوگا، شنگھائی امپورٹ ایکسپو سے بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ملکوں کیلئے بھی نئے مواقع  کھلیں گے، شراکت دار ملکوں کے ساتھ تعلیم، سائنس، کلچر، سیاحت، صحت اور آرکیالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈی سینٹر اور نیوز الائنس بھی قائم کیے جا چکے ہیں، بی آر آئی سٹڈی سینٹر اور نیوز نیٹ ورک سے  ملکوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی، پیس فل ڈویلپمنٹ کے موٹو کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

چینی صدر نے کہا کہ ابھی بھی کئی پہاڑ فتح کرنا باقی ہیں، انٹلکچول پراپرٹی پروٹیکشن کیلئے دوست ملکوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، اوپننگ اپ پالیسی کو فروغ دینے کیلئے کام کیا جائے گا۔

روس کے صد پیوٹن نے اپنے خطاب میں باہمی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مستقبل کے لیے اجتماعی کوشش کرنا ہوگی، روس کی چین سے ذہنی ہم آہنگی ہے، دنیا سے انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے بھی مشترکہ کوشش جاری رہے گی۔

کانفرنس میں پاکستان، ملائشیا، مصر، سربیا، فلپائن، انڈونیشیا اور ازبکستان سمیت 40 ممالک کے رہنماء اور 100 سے زائد ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top