جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اپنی سرحدوں کو تجارت کے لئے کھولنا ہوگا : چینی صدر

27 اپریل, 2019 09:43

بیجنگ: چینی صدرشی جنگ پنگ نے ون بیلٹ ون روڈ فورم کے حوالے سے گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مشترکہ جدوجہد سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بناسکتے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے حوالے سے گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشترکہ جدوجہد سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بناسکتے ہیں، ہمیں اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

شی جن پنگ نے کہا کہ بی آرآئی خطےکےممالک کی اقتصادی ترقی کے لئے اہم فورم ہے، ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لئے کھولنا ہوگا،عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینا ہوگا۔

چینی صدر نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے، صنعتی ترقی کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، کثیر الجہت تعاون بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا بنیادی ایجنڈا ہے، پوری دنیا میں معیشت کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top