جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گوگل کی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی چرانے کے الزام میں چینی شہری گرفتار

07 مارچ, 2024 19:30

ٹیک جائنٹ گوگل کے سابق انجینئر لیون ڈنگ کو آرٹیفشل انٹیلیجنس کے راز چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیون ڈنگ پر امریکا نے دو چینی کمپنیوں کے لیے خفیہ طور پر کام کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے تجارتی راز چرانے کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق لیون ڈنگ کیلیفورنیا میں چار الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی جب کہ انہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی شہری نے مبینہ طور پر 500 سے زائد خفیہ فائلیں چرائی ہیں، البتہ جرم ثابت ہونے پر اسے 10 سال تک قید اور ہر شمار پر 250,000 ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، گوگل کروم میں نئے فیچرز کا اضافہ

گوگل نے رشتہ تلاش کرنے والی بھارتی ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا

فرد جرم کے مطابق لیون ڈنگ کو گوگل نے 2019 میں ملازمت پر رکھا تھا اور ان کی ذمہ داریوں میں سافٹ ویئر کو تیار کرنا شامل تھا تاہم چینی شہری نے مبینہ طور پر مئی 2022 میں گوگل کے نیٹ ورک میں محفوظ معلومات کو ذاتی گوگل اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کرنا شروع کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top