جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین آبدوزوں سے سیکنڈ اسٹرائیک کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے، امریکی رپورٹ

03 مئی, 2019 13:43

واشنگٹن : امریکی رپورٹ کے مطابق چین نےایٹمی آبدوزیں حاصل کرلی ہیں، جو آٹھ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کرسکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین کے پاس اس وقت چار ایٹمی آبدوزیں ہیں، یہ آبدوزیں آٹھ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بارہ بیلسٹک میزائل فائرکرسکتی ہیں۔

امریکی اندازے کے مطابق چین کے پاس ایٹمی وارہیڈز والے سو زمینی میزائل بھی موجود ہیں، ان آبدوزوں سے چین  کو قابل بھروسہ سیکنڈ اسٹرائیک کی صلاحیت بھی حاصل ہوگئی ہے، چین اب فضا، زمین اور سطح آب کے نیچے سے سیکنڈ اسٹرائیک کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نیوکلیئر بیلسٹک سب میرین کلب میں شامل ہوچکا ہے، چین نے یہ صلاحیت نصف صدی کی محنت وتحقیق کے بعد حاصل کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top