جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین تائیوان پر اپنے قبضے کی کوششوں کو تیز کرنا چاہتا ہے : امریکی وزیر خارجہ

27 اکتوبر, 2022 11:10

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ  دنیا تائیوان کے حوالے سے کسی قسم کا بحران نہیں دیکھنا چاہتی ہے، چین تائیوان پر اپنے قبضے کی کوششوں کو تیز کرنا چاہتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے تائیوان کے معاملے پر دونوں ممالک کو جنگ سے روکنے والے دہائیوں سے جاری جمود کو کمزور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تائیوان پر مزید دباؤ ڈالے گا، جس کے ذریعے وہ تائیوان پر اپنے قبضے کی کوششوں کو تیز کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا دو مبینہ چینی انٹیلی جنس افسران پر چینی ٹیلی کام کمپنی کے کیس میں مداخلت کا الزام

ان کا کہنا تھا کہ ہم چین کے داخلی معاملات میں اثر انداز ہونے کے لیئے کچھ نہیں کر رہے۔ اس متعلق چین فیصلے کرسکتا ہے، لیکن ہم عالمی ماحول تشکیل دے سکتے ہیں؛ جہاں چین دنیا میں اپنی سیاسی پالیسیوں کے بارے میں فعال طور پر فیصلے کر رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہر ایک کا ایک بہت بڑا مفاد ہے۔ یہ واضح کرنا ہے کہ دنیا تائیوان کے حوالے سے کسی قسم کا بحران، کسی قسم کا خلل نہیں دیکھنا چاہتی، اور دنیا سمجھتی ہے کہ یہ اختلافات پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکہ اور چین اب واضح طور پر بین الاقوامی معاملات کی تشکیل کے لیے ایک عالمی مقابلے میں مصروف ہیں۔ بیجنگ نے غیر لبرل عالمی نظام کو فروغ دینے کے لیے امریکہ کے خلاف کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تنازعہ کی تلاش نہیں کرتے ہیں۔ ہم سرد جنگ نہیں چاہتے۔ ہم چین پر قابو پانے یا اسے روکنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top