جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے : چین

08 مئی, 2019 13:38

بیجنگ : چین نے پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل پر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ چین خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کا ہمشیہ سے حامی رہا ہے اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزاد تجارت پر یقین رکھتے ہے تاہم جنوبی ایشیاء کے ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے خود انحصاری کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرے، نہ کہ دوسرے ممالک پر انحصار رکھے۔

انہوں نے بھارت پاکستان کے مابین اختلافات کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا چاہیے کہ وہ اپنے مسائل حل کرنے کیلئے بات چیت کا سلسلہ شروع کرے اور سرحدوں پر امن قائم کرنے کیلئے قدامات اٹھائے۔

 چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے درمیان جس قدر تعلقات بہتر ہونگے خطے کیلئے وہ اتنا ہی مفید ہے اور دونوں نیو کلئیر طاقتوں کو چاہیے کہ وہ مسائل کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اخیتار کرکے خطے میں امن و خوشحالی اور ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top