بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

کراچی: ہیٹ ویو کے خاتمے سے متعلق ماہر موسمیات کا اہم بیان

30 جون, 2024 15:12

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی کے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے ہیٹ ویو میں کمی آئے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ہیٹ ویو کل سے کم ہونے کا امکان ہے، کیونکہ پیر سے گرم اور مرطوب موسم کی شدت میں کمی آئے گی۔

سردار سرفراز کے مطابق کل سے شہر میں سمندری ہوائیں بھی بحال ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کے کِن شہروں میں آج بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ گرم، مرطوب موسم کی وجہ بحیرہ عرب میں کم دباؤ ہے جس کے بہت جلد غائب ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندری ہوائیں آج رات سے بحال ہونا شروع ہو جائیں گی۔ آنے والے دنوں میں صبح اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top